’انتخابات میں ای وی ایم ’تھرڈ ایمپائر‘کا کردار ادا کرے گی‘ترجمان پنجاب حکومت نےن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھپہ مافیا کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا 

’انتخابات میں ای وی ایم ’تھرڈ ایمپائر‘کا کردار ادا کرے گی‘ترجمان پنجاب ...
’انتخابات میں ای وی ایم ’تھرڈ ایمپائر‘کا کردار ادا کرے گی‘ترجمان پنجاب حکومت نےن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھپہ مافیا کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں ،یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےہمیشہ دھاندلی کےذریعےالیکشن جیتےہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کےذریعےووٹنگ سےاپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی،انتخابات میں ای وی ایم ’تھرڈ ایمپائر‘کا کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان پنجاب حکومت کاکہناتھا کہ شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کے لئےضروری ہے،قوم ای وی ایم کےذریعےووٹنگ کی حامی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے، اپوزیشن تین سال سے رورہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی،اپوزیشن کو اگلے پانچ سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔