سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں پارکنگ معاملات ریگولیٹ کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں پارکنگ معاملات ریگولیٹ کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں پارکنگ معاملات ریگولیٹ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ حکومت کا کام ہے کہ پارکنگ کے معاملات کو ریگولیٹ کرے کیونکہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے عوام متاثر ہوتی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نجی افراد ٹریفک پولیس کی معاونت سے غیر قانونی پارکنگ چلا رہے ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔عدالت نے اس معاملے پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو 5 دسمبر کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ڈائریکٹر ٹریفک مینجمنٹ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی)، ڈائریکٹر ٹریفک مینجمنٹ کے ڈی اے اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے دوران سماعت کہا کہ بتایا جائے کہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ کا دھندہ کیسے چلایا جا رہا ہے، تمام افسران عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ غیر قانونی پارکنگ کو کیسے روکا جائے۔عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ کراچی شہر میں ٹریفک کی روانی اہم مسئلہ ہے، نجی افراد ایسی جگہوں کو پارکنگ بنا کر استعمال کر رہے ہیں، جس کی اجازت نہیں۔