پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔ صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنوب شوذب، روبینہ شاہین اور سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے، جبکہ لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کےلیے دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کےلیے دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -