پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور حکومت میں انا کا ایشو ہے، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ ملک کے لیے کمپرومائز نہیں کر رہے۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہاں پر لوگوں کو روزگار ،تعلیم ، صحت کا مسئلہ ہے، حکومت اور پی ٹی آئی میں بات کروانے کیلیے کوشش کی جارہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاراچنار معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں، بہت نقصان ہورہاہے۔
انھوں نے کہاکہ پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری کرنی چاہیے، پی آئی اے پر 800 ارب روپے کا قرض تھا، جتناعرصہ پی آئی اے رہے گی ملک کا نقصان ہوتا رہیگا، پی آئی کے نئے روٹس کھلنے سے خسارہ کم نہیں ہوگا۔