تحریک انصاف پنجاب کے سوشل میڈیا اراکین میں تعریفی اسناد تقسیم

تحریک انصاف پنجاب کے سوشل میڈیا اراکین میں تعریفی اسناد تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس زیر صدارت صدر پنجاب اعجا ز احمد چوہدری ہوا، جس میں پنجاب کی جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت صوبے بھر سے سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران نے شرکت کی ، اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوشل میڈیا کے ممبران کو بہترین خدمات سر انجام دینے پر تعریفی اسناد دیں، سوشل میڈیا کے حوالے سے کلیم حفیظ نے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سوشل میڈیا ٹیم اور سیکرٹری اطلاعات کا مشترکہ اجلاس ہو گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادی تحریک کے دھرنے میں دن رات اپنے فرائض انجام دیے ہے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا کے زریعے دنیا بھر میں پہنچایا ۔

مزید :

علاقائی -