کبیر والا:زمین نے 2200 سال پرانے سکے ، نوادرات اگل دیئے

کبیر والا:زمین نے 2200 سال پرانے سکے ، نوادرات اگل دیئے
کبیر والا:زمین نے 2200 سال پرانے سکے ، نوادرات اگل دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک)ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے علاقہ حشمت مرالی کی زمین 2200 سال پرانے سکے ، نوادرات اور زیورات اگلنے لگی۔ دیوتاو¿ں کی تصاویر والے سکوں کا تعلق ہندو بادشاہ “اشوکا”کے دور سے ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے نکالے جانیوالے نادر سکوں سے محکمہ آثار قدیمہ بدستور لا علم ہے۔ ملتان ڈویڑن کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے موضع حشمت مرالی کی زمین سے گزشتہ کئی سالوں سے زمانہ قبل مسیح کے نادر سکے ، زیور اور دیگر قیمتی اشیا نکل رہی ہیں۔ جب ان سکوں کو محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کو دکھایا گیا تو انہوں نے سکوں کے “اشوکا ”دور کے ہونے کی تصدیق کر دی۔

مزید :

ملتان -