کابل میں حالیہ حملوں کی منصوبہ بندی سرحد پار کی گئی ،افغانستان کا الزام

کابل میں حالیہ حملوں کی منصوبہ بندی سرحد پار کی گئی ،افغانستان کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی) افغان وزیر داخلہ ویس احمد برمک اور خفیہ ایجنسی ’’این ڈی ایس‘‘ کے سربراہ معصوم ستنکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ کا بل میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی سرحد پار کی گئی تھی ،دورہ اسلام آباد کے دوران حالیہ حملوں کے مشتبہ افراد اور مدرسوں کی ایک فہر ست پاکستانی حکام کے حوالے کی ہے جہاں حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ، آئی ایس آئی چیف اور فوج کے دیگر اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دہشتگردی اور حالیہ حملوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے اور اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کیخلاف کاروائی کرے گا،جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق دونوں افغان رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مز ید کہا کہ حالیہ دہشتگردوں حملوں کے سلسلے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان مشتبہ افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں کہ انہیں کہا ں تربیت فراہم کی گئی اور حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ، جمع کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے حملوں کی منصوبہ بندی بلوچستان کے علاقہ چمن میں کی گئی اور افغان وفد نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کوان مدرسوں کی فہرست فراہم کی ہے جن میں حملوں کی منصو بہ بندی کی جاری ہے ۔ پاکستان تحقیقات میں افغانستان کیساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عسکریت پسندو ں کیخلاف کاروا ئی کریں گے ۔