نیا سال اور قوم کی توقعات

نیا سال اور قوم کی توقعات
 نیا سال اور قوم کی توقعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوستو! سال دو ہزار سولہ پر نظر ڈالیں ہمارے لئے کیسارہا، جی ہاں ہمارا مطلب کہ ہم سب کے لئے کیسا رہا، اگر دیکھا جائے تو سال دو ہزار سولہ ہمارے لئے ملا جلا رہا، بے شمار خوشیوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں غم بھی دے گیا، دو ہزار سولہ کو اگر دیکھا جائے تو محکمہ ریلوے اور پی آئی اے پر بھی بہت بھاری رہا، دو ہزار سولہ میں متعدد ٹرین حادثات بھی رونما ہوئے اور متعدد فضائی حادثات بھی دیکھنے کو ملے،ایک فضائی حادثے میں ہمارے ملک کی مشہور و معروف ہستی جنید جمشید ہم سے جدا ہوگئے،


شدید دکھ جو تمام پاکستانیوں کو دو ہزار سولہ میں ملا وہ جنید جمشید کی شہادت ہے، جنید جمشید کے بارے میں صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ انہوں نے موسیقی، جسے آج کل کے دور میں روح کی غذا کہا جا تا ہے، اس سے کنارہ کشی اختیار کی اوراسلام کی جانب راغب ہوا، پھر ایسا ہدیہ نعت پیش کیا کہ دنیا عش عش کر اٹھی، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک جنید جمشید مرحوم سمیت دیگر افراد کو جو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے ان کی مغفرت فرمائے ۔


کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف رینجرز آپریشن میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی،یقیناًدو ہزار سولہ ہی وہ سالٹھہرا جب کراچی کے شہریوں کو امن دیکھنے کو ملا اوروہ چین کی نیند بھی سوئے ۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل (ر) راحیل شریف بھی پاک فوج کو خیر باد کہہ گئے، جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ دو ہزار سولہ میں نئے آرمی چیف مقرر ہوئے ۔ آپریشن ضرب عضب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی بہت بڑا حصہ رہا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بھی دسمبر دو ہزار سولہ میں ریٹائر ہوئے، اگر سیاسی لحاظ سے دیکھا جائے تو مسلم لیگ ( ن)کے لئے بھی دوہزار سولہ خوش آئند رہا، کیونکہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی بھی محمد نواز شریف کی جماعت کا ہی مقدر بنی، اگر میاں محمدنواز شریف کی بات کریں تو ان کے خلاف پاناما کیس کا معاملہ بھی دو ہزار سولہ میں منظر عام پر آیا، تاہم دو ہزار سولہ میں ہی عمران خان نے اسمبلیوں میں بیٹھنے کا اعلان کیا، لیکن وہ اپنی بات سے ایک بار یو ٹرن لے گئے، تاہم دو ہزار سولہ میں ہی بلو چستان پولیس سکول میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ،جسے پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ناکام بنایا۔ اگر دیکھا جائے تو دو ہزار سولہ جو ہے امن و امان کے حوالے سے بہتررہا جی ہاں گزشتہ سال کی نسبت امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتر ی آئی۔ آصف علی زرداری بھی دو ہزار سولہ میں وطن لوٹے، اب دو ہزار سولہ کا سورج غروب ،جبکہ دو ہزار سترہ کا سورج طلوع ہوچکا ہے تو ہماری کیا ہم سب کی یہی دعا کہ اللہ کرے نئے سال کا سورج ہزاروں خوشیاں لے کر طلوع ہوا ہو۔ اس دعا کے ساتھ آپ سے اجازت چاہتے ہیں تو دوستو! ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

کالم -