جامعہ اشرفیہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء ، دعا مولاناحافظ فضل الرحیم نے کرائی

جامعہ اشرفیہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء ، دعا مولاناحافظ فضل الرحیم نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اورمتحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چئیرمین حضرت مولاناحافظ فضل الرحیم نے ملک میں خشک سالی اور بارشیں نا ہونے پرمسلسل تین روز جامعہ اشرفیہ لاہور میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد نے شرکت کی جب کے جامعہ اشرفیہ میں زیر تعلیم طلباء نے باران رحمت کیلئے تین دن مسلسل روزے بھی رکھے مولاناحافظ فضل الرحیم نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسلمان اجتماعی توبہ واستغفار ،اپنی اولادسمیت نمازوں کی پابندی اور گھر وں میں روزانہ 313مرتبہ آیت کریمہ کابھی اہتمام کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہماری طرف متوجہ ہو ،ا نہوں نے باران رحمت ،ملک میں قیام امن ،شام ،حلب ،برما اور کشمیر سمیت امت مسلمہ کے دیگر مظلوموں کی مد داور تبلیغی جماعت کے عالمی امیر محترم حاجی عبدالوہاب صاحب کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔