جمہویہ کانگو میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے بحران کے خاتمے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے

جمہویہ کانگو میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے بحران کے خاتمے کیلئے معاہدے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنساشا (اے پی پی) افریقی ملک جمہویہ کانگو میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے بحران کے خاتمے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دھڑے کے درمیان مذاکرات کنساشا کے رومن کیتھولک چرچ میں جاری ہیں۔ فریقین ملک میں صدارتی مینڈیٹ کے حوالے سے جاری بحران کے حل کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایک معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں جس کے بعد قیام امن کیلئے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -