رجسٹری دستاویزات کی تصدیق، لوکل کمیشن کی فیس 5ہزار روپے مقرر

رجسٹری دستاویزات کی تصدیق، لوکل کمیشن کی فیس 5ہزار روپے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (عامر بٹ) نئے سال کے پہلے دن کا تحفہ قبول کیجئے تبدیلی سرکار نے رجسٹری دستایزات کی تصدیق کیلئے لوکل کمیشن کی سرکاری فیس 120 روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دی گی،بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیارجسٹریشن برانچوں کے سٹاف نے سینکڑوں رجسٹری دستاویزات کو واپس کرتے ہوئے عوام الناس کو فی رجسٹری پانچ ہزار روپے کی فیس جمع کروانے کی ہدایت کر دی مہنگائی سے بھرپور سال کے پہلے روز تحفہ ملنے پر عوام بلبلا ْاٹھے روز نامہ پاکستان کو ملنے والی دستاویزاتی معلومات کے مطابق سال 2020کے پہلے روز بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لوکل کمیشن کی فیس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جوکہ قبل ازیں 120 روپے چارج کیا جاتا تھا اب ْاس کو بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے فوری بعد صوبے بھر کی تمام رجسٹریشن برانچوں کے سٹاف کو بھی پابند کر دیا گیا ہے کہ آج سے ہی اس نوٹیفکیشن پر عمل در آمد کیا جائے جس کے بعد رجسٹریشن برانچوں میں زیر سماعت کاغذات کو بھی عوام الناس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں رجسٹری دوستاویز کو عوام الناس کو واپس کرتے ہوئے ہدایت کی گی ہے کہ وہ فی رجسٹری دوستاویز پانچ ہزار روپے فیس لوکل کمیشن بنک میں جمع کروایں ٹیکس کے اس نئے اضافے اور مہنگائی کے اس منہ زور بم کو عوام الناس نے مسترد کر دیا ہے اور اس ضمن میں عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
 رجسٹری دستایزات

مزید :

صفحہ آخر -