درجہ حرارت منفی 11تک گرگیا،آج کن شہروں میں بارش ہوگی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

درجہ حرارت منفی 11تک گرگیا،آج کن شہروں میں بارش ہوگی،محکمہ موسمیات نے ...
درجہ حرارت منفی 11تک گرگیا،آج کن شہروں میں بارش ہوگی،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں مختلف علاقوں میں ہونے واالی ہلکی بوندا باندی نے موسم مزید سرد کردیا۔آج مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے کاامکان ہے،کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت چودہ ڈگری ریکارڈ کیاگیاہے۔ادھر سکردو میں سب سے کم منفی گیارہ ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔
کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی بارش نے سردی کی شدت کو بڑھادیا۔آج پنجاب کے کچھ شہروں میں بارش کاامکان ہے جن میں گوجرانوالہ ، گجرات،حافظ آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں ،مغربی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اور صبح کےا وقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم جیوانی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 11،گوپس منفی 08،پاراچنار منفی 06،استور ،قلات ،بگروٹ منفی 05، کالام منفی 04،مالم جبہ ،کوئٹہ اور گلگت منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں ہے، بہاولپورتین ،ڈیرہ غازیخان ایک،چکوال منفی دو، سرگودھاتین، راولپنڈی دو، ،مری ایک، ساہیوال چار، اٹک ایک، اٹک ایک، ملتان،فیصل آباد اور لاہور چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -