میو ہسپتال، ڈاکٹر تڑپتے مریض چھوڑ کر چلے گئے، بچہ جاں بحق

میو ہسپتال، ڈاکٹر تڑپتے مریض چھوڑ کر چلے گئے، بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال کے بچہ ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ایک سالہ بچہ فہد دم توڑ گیا بچے کا علاج جاری تھا کہ سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کی اطلاع پا کر ڈیوٹی سے ڈاکٹر بچے کو تڑپتا چھوڑ کر غائب ہوگئے جس سے فہد تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا، گوالمنڈی پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر ڈیوٹی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، یہ پہلا مقدمہ ہے جو کسی ینگ ڈاکٹر کے خلاف درج کیا گیا ۔بچے کی موت پر بچے کے والدین کی آہ و پکار سے ہسپتال کی فضا سوگوار ہوگئی اور لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی، مختلف ہسپتالوں سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق 10سے زائد افراد ڈاکٹر نہ ہونے سے دم توڑ گئے اس حوالے سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ڈیوٹی پر جو ڈاکٹرموجود تھے اور بعد میں غائب ہو گئے ان کے خلاف درج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بچے کے والدین سے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دیں انہوں نے کہاکہ جس جس ہسپتال کی ایمرجنسی میں اموات ہوئی ہیں ان کے لواحقین مقامی تھانوں میں درخواست دیں ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -