برطانیہ میں چینی جوہری توانائی پلانٹ لگے گا

برطانیہ میں چینی جوہری توانائی پلانٹ لگے گا
برطانیہ میں چینی جوہری توانائی پلانٹ لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)برطانوی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہچین برطانیہ میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر شروع کر سکتا ہے۔ برطانوی اخبارسنڈے میگزین کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا تاہم برطانیہ کی وزارت توانائی کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ وہ کس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گی ۔اخبار کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور چین کے گوانگ ڈونگ نیو کلیئر پاور گروپ ہوگا۔