ایشیا میں معاشی بحران 2022تک برقرار رہے گا:آئی ایم ایف

ایشیا میں معاشی بحران 2022تک برقرار رہے گا:آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ ایشیا میں معاشی بحران 2022 تک برقرار رہے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال ایشیا کی معیشت میں 1.6 فیصد تک کمی کا امکان ہے، کورونا وائرس کے باعث ایشیا میں معاشی بحالی مشکل ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ 2022 میں ایشیا میں مکمل معاشی بحالی ممکن نہیں، 2022 میں معاشی بحالی اندازے سے  5فیصد کم رہے گی۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ اگر چین کی معاشی بحالی نکال دیں تو نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا ہے، عالمی معیشت 4.9 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے، ایشیا کے خطے نے2019 میں عالمی نمو میں تقریباً 98 فیصد حصہ ڈالا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ اس سال گلوبل جی ڈی پی میں 4.9 فیصد کمی ہوگی، ایشیا کی معیشت میں اس سال 1.6 فیصد کمی آئے گی۔
 آئی ایم ایف 

مزید :

صفحہ اول -