’اداکار نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے ، مجھے اس سے نفرت ہے ‘ خلیل الرحمان قمر نے حیران کن بیان جاری کر دیا 

’اداکار نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے ، مجھے اس سے نفرت ہے ‘ خلیل الرحمان قمر ...
’اداکار نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے ، مجھے اس سے نفرت ہے ‘ خلیل الرحمان قمر نے حیران کن بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف مصنف اور ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہاہے کہ اگر انہوں نے دنیا میں کسی سے نفرت کی ہے تو وہ شخص اداکار نعمان اعجاز ہے ، وہ ایک گھٹیا آدمی ہے ۔

نجی ٹی وی" سماء نیوز" کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے یقیناً چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔

اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

مزید :

تفریح -