بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان
بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سپیل سے صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ڑوب، زیارت، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ موسلادھار بارش، آندھی، گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔