سکندر بخت نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے پی سی بی کو" اہم مشورہ" دیدیا

سکندر بخت نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے پی سی بی کو" اہم مشورہ" ...
سکندر بخت نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے پی سی بی کو
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے پی سی بی کو" اہم مشورہ" دیدیا .سکندر بخت نے کہا  ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں رولز ریگولیشنز اور ڈسپلن نہیں رہا پی سی بی اسے صحیح کرے۔

سکندر بخت نے کہا گیری کرسٹن کو پیسے مل رہے تھے انہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے ہاں کردی، دنیا میں کوئی کوچ ورلڈکپ سے ایک ہفتہ پہلے جوائن کرتا ہے؟ گیری کرسٹن ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد گھر چلے گئے وہاں سے رپورٹ ای میل کردی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام  ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں یحییٰ حسینی نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

کھیل -