کیا تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار

کیا تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل ...
کیا تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےا ستفسار کیاایک جماعت کا انتخابی نشان نہیں ہے تو کیا وہ بطور سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی؟عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے؟وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا جی، تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں  سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن اوروفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ انتخابی نشان واپسی اور تضادات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کااختیار ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےا ستفسار کیاایک جماعت کا انتخابی نشان نہیں ہے تو کیا وہ بطور سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی؟عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے؟وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا جی، تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ایک شخص آزاد الیکشن لڑتا ہے لیکن کہتا ہے کہ اس سیاسی جماعت سے ہوں تو ہو سکتا ہے؟

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت موجود ہے، اس کے چیئرمین، سیکرٹری وغیرہ ہیں  ناں، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروائے،پی ٹی آئی نے الیکشن کروا کر الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تو ہیں۔