الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کو انتخابات سے نکال کرآئین کی سنگین خلاف ورزی کی، ہماری ذمہ داری نہیں اسے درست کریں؟جسٹس اطہر من اللہ

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کو انتخابات سے نکال کرآئین کی سنگین خلاف ورزی ...
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کو انتخابات سے نکال کرآئین کی سنگین خلاف ورزی کی، ہماری ذمہ داری نہیں اسے درست کریں؟جسٹس اطہر من اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق  کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب، آپ کو بنیادی سوال کو دیکھنا ہوگا، ایک سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن نے انتخابات سے نکال دیا،الیکشن کمیشن نے خود آئین کی سنگین خلاف ورزی کی،بنیادی حقوق کے محافظ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری نہیں اسے درست کریں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہاکہ میری گزارشات کے آخری حصے میں اس سوال کا جواب ہو گا، سوال ہے کیا آرٹیکل 51کے تحت سنی اتحاد کونسل میں آزاد امیدواروں کی شمولیت ہو سکتی ہے،کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل ہے یا نہیں؟جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی تعداد 2024میں بہت بڑی ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ آئین کے مطابق کسی صورت کوئی نشست خالی نہیں چھوڑی جا سکتی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ماضی میں کبھی آزاد اراکین کامعاملہ عدالت میں نہیں آیا،اس بار آزاداراکین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کیس بھی آیا ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسمبلی مدت ختم ہونے میں 120دن رہ جائیں تو آئین کہتا ہے الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں۔