سوال یہ ہے آزاد امیدواروں کی اتنی بڑی تعداد کہاں سے آئی؟کیا الیکشن کمیشن نے خود ان لوگوں کو آزاد قرار نہیں دیا؟جسٹس منیب اختر کے اٹارنی جنرل سے اہم سوالات

سوال یہ ہے آزاد امیدواروں کی اتنی بڑی تعداد کہاں سے آئی؟کیا الیکشن کمیشن ...
سوال یہ ہے آزاد امیدواروں کی اتنی بڑی تعداد کہاں سے آئی؟کیا الیکشن کمیشن نے خود ان لوگوں کو آزاد قرار نہیں دیا؟جسٹس منیب اختر کے اٹارنی جنرل سے اہم سوالات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس منیب اختر نے کہاکہ پارلیمانی نظام کی بنیاد سیاسی جماعتوں پر ہے،سوال یہ ہے آزاد امیدواروں کی اتنی بڑی تعداد کہاں سے آئی؟کیا لوگوں نے خود ان لوگوں کو بطور آزادامیدوار چنا؟کیا الیکشن کمیشن نے خود ان لوگوں کو آزادقرار نہیں دیا؟جب ایسا ہوا ہے تو کیا عدالت کو یہ غلطی درست نہیں کرنی چاہئے؟کیا وہ قانونی آپشن نہیں اپنانا چاہئے جو اس غلطی کا ازالہ کرے ؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرٹیکل 51میں سیٹوں کا ذکر ہے، ممبرشپ کا نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کسی فریق کو یہ کہتے نہیں سنا کہ نشستیں خالی رہیں،ہر فریق یہی کہتا ہے کہ نشستیں دوسرے کو نہیں مجھے ملیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ اس پوائنٹ پر اتنا وقت کیوں لے رہے ہیں کہ نشستیں خالی نہیں رہ سکتیں،آئین بنانے والوں نے کیوں نہیں سوچا یہ ان کا کام ہے،آئین میں کیا کیوں نہیں ہے یہ دیکھنا ہمارا کام نہیں،باربار کہہ رہا ہوں ہمارے سامنے موجود آئین کے متن پر رہیں۔