کیا الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کر چکا ہے؟ جسٹس منصور علی  شاہ کا استفسار

کیا الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کر چکا ہے؟ جسٹس ...
کیا الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کر چکا ہے؟ جسٹس منصور علی  شاہ کا استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس منصور علی  شاہ نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کر چکا ہے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے اس بات کاعلم نہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کرتا ہے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس  کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ  نے سماعت کی۔اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل صدیقی نے کہا تھا اگر سنی اتحاد کونسل کو نشستیں نہیں ملتیں تو خالی چھوڑ دیں،پارلیمانی پارٹی کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی جماعت نے انتخابات میں نشست جیتی ہو، پارلیمانی پارٹی ارکان کے حلف لینے کے بعد وجود میں آتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پارلیمانی پارٹی کی تشکیل کا ذکرآئین میں کہاں ہے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی کا ذکر صرف آرٹیکل 63اے میں ہے،آرٹیکل 63اے کے اطلاق کیلئے ضروری ہے کہ پارلیمانی پارٹی موجود ہو۔

جسٹس منصور علی  شاہ نے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کر چکا ہے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے اس بات کاعلم نہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کرتا ہے؟پارلیمانی پارٹی قرار دینے کا نوٹیفکیشن کیسے آیا؟وہ نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل نے ریکارڈ پر رکھا ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ جواب الجواب دلائل میں وہ خود بتا دیں گے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ وہ نہیں ، آپ بتائیں! الیکشن کمیشن کے اس نوٹیفکیشن پر کیا کہتے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے نوٹیفکیشن اٹارنی جنرل منصور اعوان کو دکھا دیا۔