تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑ  کرجانیوالے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ، بانی چیئرمین نے کن شخصیات کیلئے سافٹ کارنر کا اظہار کیا ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑ  کرجانیوالے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے اہم ...
تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑ  کرجانیوالے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ، بانی چیئرمین نے کن شخصیات کیلئے سافٹ کارنر کا اظہار کیا ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑ  کرجانیوالے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ، بانی چیئرمین نے کن شخصیات کیلئے سافٹ کارنر کا اظہار کیا ہے ؟ سینئر صحافی  حیدر شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔

حیدر شیرازی  نے کہا  ہےکہ میری خبر کے مطابق پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماؤں کی واپسی سے متعلق کمیٹی بنائی گئی ہے، بیرسٹر گوہر خان اس کی تردید کرتے ہیں تو ان کا حق ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں 3 قراردادیں پاس کی گئیں، ان میں ایک قرارداد عمر ایوب کے استعفے سے متعلق ہے، ایک قرارداد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے بھی تھی، تیسری قرارداد بہت اہم تھی جس میں پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے لوگوں کی پارٹی پر تنقید کا سخت جواب دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی کمیٹی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن سے مخصوص نشستوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔ 

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی  کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے بھی شرکت کی ۔

حیدر شیرازی کا مزید کہنا تھا  کہ میری خبر کے مطابق پارٹی چھوڑجانے والے رہنماؤں کی واپسی سے متعلق کمیٹی بنائی گئی ہے، بیرسٹر گوہر خان اس کی تردید کرتے ہیں تو ان کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے کہ ان کی اور دیگر سینئر قیادت کی رہائی تک کسی کو واپس پارٹی میں نہ لیا جائے، عمران خان نے شیریں مزاری، ملائیکہ بخاری اور مسرت چیمہ کیلئے سافٹ کارنر کا اظہار کیا ہے۔