وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور
وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کر رہے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اے پی سی کی تاریخ کا تعین وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔وزیراعظم اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

سیاست -