پنجاب میں آٹے کی الگ الگ قیمتیں جاری، کہاں سستا اور کہاں مہنگا ملے گا؟ تازہ خبرآگئی

پنجاب میں آٹے کی الگ الگ قیمتیں جاری، کہاں سستا اور کہاں مہنگا ملے گا؟ تازہ ...
پنجاب میں آٹے کی الگ الگ قیمتیں جاری، کہاں سستا اور کہاں مہنگا ملے گا؟ تازہ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک نے آٹے کی پنجاب کے 38 اضلاع کے لئےقیمتیں مقرر کردیں، سب سےمہنگا تھیلا راولپنڈی اورلاہور میں دستیاب ہوگا۔

محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی سب سےکم فی 40 کلوگرام قیمت لیہ کےلئے 2800 روپےمقررکی گئی ہے جبکہ سب سےزیادہ قیمت راولپنڈی کے لئے 3050 روپے فی 40 کلوگرام مقررکی گئی۔لاہورمیں گندم 3000 روپے فی 40 کلوگرام دستیاب ہوگی جبکہ 20 کلوگرام  آٹےکےتھیلے کی سب سے کم قیمت راجن پور میں 1560 روپےہوگی۔

مقررہ قیمتوں کا اطلاق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد لاگو ہوگا، یہ قیمتیں فوڈ آئٹمز ایکٹ 2024 کے تحت لاگو ہوں گی۔

مزید :

بزنس -قومی -