موٹر ویز‘ نیشنل ہائی ویز کے ٹول ٹیکس ریٹ بھی بڑھ گئے، اب کتنی رقم وصول کی جائے گی ؟ جانیے

موٹر ویز‘ نیشنل ہائی ویز کے ٹول ٹیکس ریٹ بھی بڑھ گئے، اب کتنی رقم وصول کی ...
موٹر ویز‘ نیشنل ہائی ویز کے ٹول ٹیکس ریٹ بھی بڑھ گئے، اب کتنی رقم وصول کی جائے گی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)موٹر ویز‘ نیشنل ہائی ویز کے ٹول ٹیکس  ریٹ بھی بڑھ گئے، اب کتنی رقم وصول کی جائے گی ؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2024ء سے ملک بھر کی موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس کے نئے نرخ وصول کرنے کا آغاز ہو گیا  ہے۔

 ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جی ٹی روڈ پر ایک ٹول پلازہ سے دوسرے ٹول پلازہ تک 30 روپے ٹول ٹیکس یکم جولائی سے 40 روپے وصول کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

نظر ثانی ٹول ٹیکس کے ریٹ قومی ہائی ویز‘ کوہاٹ ٹنل (این 55) اسلام آباد پشاور ایم ون‘ لاہور عبدالحکیم ایم تھری‘ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد‘ ملتان ایم فور‘ ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو‘ ہکلا حویلیاں مانسہرہ ٹی 35کے ٹول ٹیکس ریٹ یکم جولائی سے بڑھ گئے ہیں۔

 "جنگ " کے مطابق پنڈی بھٹیاں فیصل آباد‘ ملتان ایم فور پر بارہ نشستوں والی ویگن کے ٹول ٹیکس ریٹ 740سے بڑھا کر 1000کر دیئے گئے ہیں۔

13ے 24 سیٹر کوسٹر اور منی بس کے1100سے بڑھ کے1500روپے‘ بس کے ٹول ٹیکس ریٹ 1580سے 2ہزار روپے‘ 2 اور 3 ایکسل ٹرکوں کے ریٹ 2030سے 2600روپے‘ آرٹی کولیٹڈ ٹرکوں کے ریٹ 2480سے 2600 کر دیئے گئے ہیں۔