ذوالفقار علی بھٹوکیخلاف ایم کیو ایم رہنماﺅں کی جانب سے زہر افشانی کیخلاف عمرکوٹ میں احتجاجی ریلی ،نعرے بازی 

ذوالفقار علی بھٹوکیخلاف ایم کیو ایم رہنماﺅں کی جانب سے زہر افشانی کیخلاف ...
ذوالفقار علی بھٹوکیخلاف ایم کیو ایم رہنماﺅں کی جانب سے زہر افشانی کیخلاف عمرکوٹ میں احتجاجی ریلی ،نعرے بازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شان میں گستاخی کرنے پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے خلاف پیپلز سیکرٹریٹ سے ویرو بائی پاس روڈ پر احتجاج کیاگیا، سخت نعرے بازی کی گئی،اس موقع پر پارٹی کے مقامی رہنماو¿ں برہان الدین کنبہر ، گھنشام داس ، منٹھار آریسر،موتی میگھانی ،شوڈان کولہی، ہوتو کولہی ،مولیڈنو بجیر،اشرف بجیر،اعجاز سومرو،راجا رام چند مالہی ،لچھمن اوڈ، راجیش اوڈ ،جیوت اوڈاور پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی ،مقامی رہنماﺅں نے ایم کیو ایم رہنماﺅں کی جانب سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف زہر ا فشانی کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہا کہ ایم کیو ایم بلیک میلنگ اور نفرت کی سیاست ترک کر دے۔