اوورسیز پاکستانیوں کاملکی معیشت میں اہم کردار، حنا ربانی کھر

اوورسیز پاکستانیوں کاملکی معیشت میں اہم کردار، حنا ربانی کھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آسانی پیدا کی جائے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،چمن بارڈر کی طرح طورخم بارڈر پر بھی انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فوری نصب کیا جائے، اس سے طورخم بارڈر سے بھی دونوں ممالک کے شہریوں کو ان کی نقل و حرکت  اور سفری دستاویز کی فوری تصدیق میں آسانی پیدا کی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کی وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف ڈیجیٹل آن لائن سہولیات کے حوالے سے طارق ملک نے آگاہ کیا۔ چیئرمین نادرا نے چمن بارڈر پر لگائے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی، وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ نادرا کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، اس نظام سے دونوں پڑوسی ممالک کے شہریوں کی سرحد پار نقل و حرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی، چمن بارڈر کی طرح طورخم بارڈر پر بھی انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فوری نصب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طورخم بارڈر سے بھی دونوں ممالک کے شہریوں کو ان کی نقل و حرکت اور سفری دستاویز کی فوری تصدیق میں آسانی پیدا کی جا سکے، وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
حنا ربانی کھر

مزید :

صفحہ آخر -