امریکا پابندیاں ختم کرے تو ایک جوہری پلانٹ بندکردیں گے،شمالی کوریا

امریکا پابندیاں ختم کرے تو ایک جوہری پلانٹ بندکردیں گے،شمالی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ امریکا عارضی پابندیاں ختم کرے تو شمالی کوریا اپنا ایک جوہری پلانٹ مکمل بند کرنے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کورین وزیر خارجہ ری یونگ نے کہاکہ امریکا ہماری شہری معیشت اور ہمارے لوگوں(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے والی پابندیاں ختم کرے تو ہم امریکی ماہرین کی موجودگی میں یونگ بیون کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔واضح رہے کہ امریکا شمالی کوریا سربراہان کی دوسری ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئی ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کی جانب سے پابندیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ نہیں مان سکتے۔