چینی اور آٹا مافیا نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہا ہے،عظمیٰ بخاری

چینی اور آٹا مافیا نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہا ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی صحت پر آٹا چور اور چینی چور مافیا سیاست کررہا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے میاں نوازشریف کی تمام رپورٹس پنجاب حکومت کو فراہم کی ہیں۔عمران خان کی انا کی تسکین کیلئے پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہیں کی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب حکومت کا اقدام عدالت میں چیلنج کرے گی۔میاں نوازشریف کو پہلے بھی عدالت نے ریلیف دیا اب بھی عدالت سے ریلیف ملے گا۔میاں اسلم اقبال پہلے آٹا چوری پر تلاشی دیں۔آٹا چور وزیر مشیر نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میاں اسلم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاڈبہ پارٹی نے پاکستان میں بیماری پر سیاست کرنے کلچر متعارف کرایا۔عمران خان بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں۔گالم گلوچ کی سیاست متعارف کرانے والے ہمیں اخلاقات کا درس نہ دیں۔حکمرانوں کو اقتدار جاتانظر آرہا ہے اس لیے ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں۔عوام نے جعلی حکومت کو مسترد کردیا ہے۔گیلپ سروے نے عمران حکومت مقبولیت کا پردہ چاک کردیا۔پاکستان کے 63فیصد لوگوں نے عمران خان کو ناکام وزیر اعظم قراردے دیا ہے۔نوازشریف آج بھی پاکستان کے 65فیصد عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں۔