تارکین وطن کی یورپ میں داخل ہونے کی کوششیں، یونانی سرحد وں پر جھڑ پیں
انقرہ(این این آئی)ترکی اور یونان کی سرحدی علاقوں میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن اور یونانی پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،اس موقع پر متعددتارکین وطن کو گرفتارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق یونان سے متصل ترک صوبے ادرنہ میں پولیس اور تارکین وطن کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے بتایا گیاکہ پولیس تارکین وطن کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔ اس کے جواب میں تارکین وطن نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ادھریونانی حکومت نے ایک بیا ن میں کہاکہ وہ ترکی کے ساتھ اپنی سرحد پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور یورپی یونین کی حدود میں تارکین وطن کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ یونانی وزیر دفاع نیکوس پاناگیوٹوپولوس نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز گزشتہ شب سے تارکین وطن کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے سے روک رہی ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس حوالے سے متعدد تارکین وطن کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔