12 سالہ بچی کے ساتھ 7 نابالغ لڑکوں کی اجتماعی زیادتی، قتل کرکے لاش درخت سے لٹکادی

12 سالہ بچی کے ساتھ 7 نابالغ لڑکوں کی اجتماعی زیادتی، قتل کرکے لاش درخت سے ...
12 سالہ بچی کے ساتھ 7 نابالغ لڑکوں کی اجتماعی زیادتی، قتل کرکے لاش درخت سے لٹکادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بسواس ناتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسواس ناتھ میں پولیس نے 12 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 7 نابالغ لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک لڑکا جمعہ کو بچی کو اپنے ساتھ بہکا کر جنگل لے گیا جہاں باقی ملزمان بھی آگئے اور انہوں نے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ہفتہ کے روز بچی کے اہلخانہ نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ، بعد ازاں بچی کی لاش جنگل میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔
پولیس نے تفتیش کے دوران ایک لڑکے کو گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔ لڑکے کے بیان پر باقی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر گاﺅں کے لوگ شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس حراست مں موجود ملزمان پر حملہ کردیا، اہل دیہہ نے تھانے کا بھی محاصرہ کیا اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -