جامعہ عروۃ الوثقی میں محفل قرآت

جامعہ عروۃ الوثقی میں محفل قرآت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار)جامعہ عروۃ الوثقی میں شب بعثت رسول(ص) کی مناسبت سے محفل قرآت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میں ملکی و غیر ملکی قاری حضرات نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی مسجد بیت العتیق میں ہونیوالی محفل میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی قاری حضرات نے شرکت کی۔

 تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے محفل کی صدارت کی، جبکہ اس موقع پر چیئرمین کْل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم، جنرل سیکرٹری علماؤ مشائخ رابطہ کونسل پیر برہان الدین عثمانی اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ منہاج القرآن سہیل رضا قادری صاحب بھی شریک ہوئے۔ جمہوریہ مصر سے قاری محمد کامل، قاری احمد مصطفیٰ الجندی، قاری محمود کمال النجار، قاری محمود حسین عاشور، صالح علی حسن سمیت قاری محمد ابراہیم کاسی، قاری سکندر سلطانی، قاری جواد باہر اور قاری سید خالد حمید کاظمی نے شرکت کی۔