خر لاچی بارڈر کو تجارتی مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے: عبدالکریم 

خر لاچی بارڈر کو تجارتی مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور(سٹاف رپورٹر)کرم میں واقع خرلاچی بارڈر کو تجارتی مقاصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سے لیس کرنے اور سرحدی آمد و رفت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے سید جعفر حسین شاہ امیدوار برائے تحصیل چیرمین اپر کرم کی خصوصی دعوت پر خرلاچی بارڈر کراسنگ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو ا کر تے ہوئے کیاکہ معاون خصوصی نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سجاد بنگش اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ خرلاچی بارڈر کراسنگ پر تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بارڈر کراسنگ پر پاکستان کسٹم،نیشنل لاجسٹک سیل اور مقامی تاجرون کے ساتھ خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر معاون خصوصی نے چھوٹے کاروباریوں کو افغانستان تک اپنے مال پہنچانے میں سہولت دینے کے حوالے سے بات چیت کی جس سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ افغانستان اور سنٹرل ایشیاء کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ اور ترقی کا دارومدار صرف اور صرف بارڈر کراسنگ کو کاروباری مقاصد کیلئے مزید آسان اور پر کشش بنانے پر توجہ مرکوز کر نے کی ضرورت ہے،ملاقات کے دوران معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم کو بارڈر کراسنگ پر درپیش مسائل سے اگاہ کیا جس پر معاون خصوصی نے یقین دہانی دی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کا دارومدار تمام بارڈر کراسنگ کو بین القوامی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے اور بارڈر پر تعینات عملے کو پوری استعداد اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ صوبے میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار اور ازادانہ تجارت کے مواقع فراہم کئے جائیں۔