یوکرین میں ایک بھارتی طالبعلم کی بھی ہلاکت لیکن وہ دراصل بنکر سے باہر کیوں نکلا تھا؟ پریشان کن انکشاف

یوکرین میں ایک بھارتی طالبعلم کی بھی ہلاکت لیکن وہ دراصل بنکر سے باہر کیوں ...
یوکرین میں ایک بھارتی طالبعلم کی بھی ہلاکت لیکن وہ دراصل بنکر سے باہر کیوں نکلا تھا؟ پریشان کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں   ایک بھارتی طالبعلم اس وقت مارا گیا جب وہ کھانا لینے کے لیے اپنے بنکر سے باہر گیا تھا ۔

بی بی سی کے مطابق 22سالہ نوین ایس  کی موت کی خارکیف میں ہلاکت کی  تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے بھی کردی اور بتایا کہ متاثرہ فیملی کیساتھ رابطے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق  بہت سے طالبعلم کھانے کیلئے ٹوئیٹس کررہے ہیں کیونکہ خوراک کی سپلائی بہت مشکل ہوچکی ہے۔

ہلاک ہونیوالے طالبعلم کے ایک دوست نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ اس نے یوکرینی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کال کی اور رقم کی منتقلی کو کہا  کیونکہ وہ ہمارے لیے مزید خوراک لاناچاہتا تھا ، دونوں خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے فورتھ ایئر کے سٹوڈنٹ تھے اور ہلاک ہونیوالا طالبعلم علی الصبح ہی کرفیو ختم ہوتے ہی قریبی مارکیٹ میں جانے کے لیے شیلٹر سے نکل گیا ، رقم کی منتقلی کے بعد رابطے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکتا، بعد میں کسی نے یوکرینی زبان میں بات کی لیکن میں سمجھ نہیں سکا۔

رپورٹ کے مطابق پھر اس کے دوست نے وہاں شیلٹر میں موجود کسی دوسرے شخص کی بات کروائی جس میں معلوم ہوا کہ اس کے دوست کی ہلاکت ہوچکی ہے۔اس کا کہنا تھاکہ موقع پر کسی دھماکے کے کوئی آثار نہیں تھے، یہ ابھی واضح نہیں کہ کس جگہ پر نوین حملے کی زد میں آیا تھا۔