شکیل آفریدی کی حوالگی ، بدلے میں ہمیں ہمارے اداروں سے تحفظ فراہم کریں، حکومت پاکستان نے امریکہ کو پیشکش کردی: مبشر لقمان

شکیل آفریدی کی حوالگی ، بدلے میں ہمیں ہمارے اداروں سے تحفظ فراہم کریں، حکومت ...
شکیل آفریدی کی حوالگی ، بدلے میں ہمیں ہمارے اداروں سے تحفظ فراہم کریں، حکومت پاکستان نے امریکہ کو پیشکش کردی: مبشر لقمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سینئر وزیراور مشیر واشنگٹن میں ہیں اور وہاں پر موقف اپنایا ہے کہ ہم آپ کو شکیل آفریدی دے دیتے ہیں لیکن آپ ہمیں ہمارے اداروں سے تحفظ فراہم کریں ۔
24نیوز کے پروگرام ’کھراسچ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہاکہ مجھے سینئر وزیر کی موجودگی اور اس کی سرگرمیوں کی اطلاع ایک مخبر نے دی ہے ، اللہ کرے کہ یہ غلط ہو۔اسلام آباد میں ایسی کسی اطلاع سے متعلق سوال کے جواب میں پروگرام میں بطور مہمان شریف سینئیر دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ یہ وہی راستہ ہے جو زرداری نے ایبٹ آباد چھاپے کے بعد فوج کے ساتھ تصادم پر اختیار کیا تھا جب میمو گیٹ بھی لکھا گیا تھا۔اس وقت بھی حسین حقانی ایک خط لے کر امریکہ گیا تھا۔ یہی میمو گیٹ کاسکینڈل ہے جس کی بعد میں آرمی اور آئی ایس آئی نے تحقیقات کیں۔اور افتخار چوہدری نے وہ فائل دبا دی ۔ وہ پہلا کیس تھا جس میں آرمی اور آئی ایس آئی پاکستان میں ہونے والی غداری میں مدعی بن کر گئے تھے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔ہمارے پاکستانی حکمرانوں کا جو طریقہ ہے وہ یہی ہے کہ ایک طرف وہ پاکستان آرمی کے خلاف امداد کے لیے بھارت کی جانب بھاگتے ہیں اور دوسری طرف امریکہ کی طرف بھی بھاگتے ہیں۔

زید حامد نے مبشر لقمان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی یہ بات معتبر ذرائع سے سنی ہے کہ یہ لوگ ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں، اور وہ ڈیل یہ ہے کہ ہم شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرتے ہیں۔ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ شکیل آفریدی رہا ہو جائے گا لیکن آپ ہماری جمہوریت اور ہماری حکومت کو بچائیں اور پاکستان آرمی پر دباؤ ڈالیں، مجھے اس ڈیل کا یقین ہے اور یہ بات پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کو نوٹ کرنی چاہیے ۔

مزید :

لاہور -