سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن نے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پانچ مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیے گئے ۔
اعلامیہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ 72گھنٹے سے زیادہ پرانہ نہ ہو ، مثبت ٹیسٹ والے افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی ، بارہ سال کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان،سری لنکا،بھارت فلپائن اورانڈونیشیاپرسفری پابندیوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق سفری پابندیوں والےممالک سے فلائٹ کوسعودیہ میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کوبھی پاکستان آنے سے عارضی طورپر روک دیا ۔سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 20 ممالک پر پابندیا ں عائد کی گئی ہیں جن میں فرانس، برازیل، مصر،ترکی،سویڈن ،جنوبی افریقہ،لبنان،جاپان اور اٹلی وغیرہ شامل ہیں۔اس سے قبل برطانیہ،عمان،کینیڈا کی جانب سے بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان ،انڈیا اور دیگر ممالک پر پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -