لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ ضبط کرلیے گئے
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)عمرکوٹ میں ریجنل ایف بی آر ٹیکس آفسرحیدرآباد کے احکامات پر ایف بی آر ٹیم ایکشن میں آگئی، ایف بی آر ریجنل ٹیکس ٹیم نے عمرکوٹ میں بغیر ڈیوٹی سگریٹ فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹس ضبط کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرٹیکس برانچ نے عمرکوٹ میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے شہرکی مختلف دکانوں کےخلاف کارروائی کرکےبڑی تعداد میں سگریٹ ضبط کرلیے، دکانداروں پربھاری جرمانےعائد کیے گئے ، گوداموں سے ہزاروں مالیت کےسگریٹ کے پیکٹ ضبط کرلیےگئے۔
ایف بی آر کے ذرائع کاکہناہے کہ دوکانداروں کو ٹیکس کے زمرے میں آنا ہوگابروقت ٹیکس کی ادائیگی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔