پنجاب اور ارجنٹائن مل کر ثقافتی سرگرمیاں شروع کریں گے: عظمٰی بخاری  

پنجاب اور ارجنٹائن مل کر ثقافتی سرگرمیاں شروع کریں گے: عظمٰی بخاری  
پنجاب اور ارجنٹائن مل کر ثقافتی سرگرمیاں شروع کریں گے: عظمٰی بخاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے اور کلچر ایک ایسا شعبہ ہے جو سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔  عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کئی شعبوں، خاص طور پر ثقافت، کے میدان میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔

 اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے پنجاب کے کلچر اور روایتی کھانوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ پنجابی ثقافت دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتی ہے۔

ملاقات میں پنجاب اور ارجنٹائن کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی، پارلیمانی سیکریٹری شازیہ احمد، اور الحمرا ءآرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد بھی شریک تھے۔