لندن میں ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنےوالی بینٹلے کار نیلامی کیلئے پیش، کتنی قیمت رکھی گئی؟ پتہ چل گیا

لندن میں ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنےوالی بینٹلے کار نیلامی کیلئے پیش، ...
لندن میں ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنےوالی بینٹلے کار نیلامی کیلئے پیش، کتنی قیمت رکھی گئی؟ پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے زیر استعمال رہنےوالی شاندار کار فروخت کے لیے پیش کردی گئی،سبز بینٹلے کار 2013 سے سے 2015 کے درمیان ملکہ کے زیر استعمال رہی ہے اور اسے لندن میں ہی چلایا گیا ہے۔

 ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے کی وجہ سے کار کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈز  یعنی تقریباً 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، بتایاگیا ہے کہ گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم خیراتی کاموں پر خر چ کی جائے گی ۔کار کی خریدو فروخت کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر طرح سے بہترین ہے اور اسے خریدنے والا ایسا ہونا چاہیے جو قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کرنا جانتا ہو۔

مزید :

برطانیہ -