گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر، کسان تنظیموں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا

گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر، کسان تنظیموں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ...
گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر، کسان تنظیموں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے بعد کسان تنظیموں کا مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کھوکھرگروپ کےسوا کسان اتحاد کے تمام گروپ مل کر جدوجہد کرنے پرمتفق ہوگئے، کسان بورڈ نے بھی احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، احتجاج کے دوران تمام شاہراوں کو بند کریں گے، جلوسوں میں کسانوں کے بچے بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق فلور ملز اسیڈ اور فیڈ ملز نےخریداری شروع کر دی، فلورملز کا 10 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف ہے۔ذرائع کے مطابق سیڈ ملز نے 6 لاکھ ٹن کا ہدف رکھا ہے، اس سال حکومت کی طرف سے اوپن پالیسی کا فائدہ اٹھایا جائے گا، پہلی بار حکومت کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کھل کر گندم خرید رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت 10 سے کم نمی والی گندم کا ریٹ 3350 ہے، 20 تک نمی والی گندم کا ریٹ 3000 کے لگ بھگ ہے، پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔