کراچی: مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی: مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر بس الٹ گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گلشن حدید میں سمندر بابا لنک روڈ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ بس میں 21 افراد سوار تھے۔

حادثے میں مرنے والوں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونےوالوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔