عمران خان جیسا یوٹرن لینے والا شخص نہیں دیکھا, 6 ہزار کرسیوں پر 10لاکھ افراد کیسے بیٹھ گئے:خواجہ سعد رفیق

عمران خان جیسا یوٹرن لینے والا شخص نہیں دیکھا, 6 ہزار کرسیوں پر 10لاکھ افراد ...
عمران خان جیسا یوٹرن لینے والا شخص نہیں دیکھا, 6 ہزار کرسیوں پر 10لاکھ افراد کیسے بیٹھ گئے:خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا یوٹرن لینے والا شخص نہیں دیکھا،حیران ہوں 6 ہزار کرسیوں پر 10لاکھ افراد کیسے بیٹھ گئے۔

عمران خان نے شیخ رشید کے سگار کو بڑا ہتھیار قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک کالاچشمہ پارٹی بن چکی ہے،پرویز خٹک نے پختون اورپنجاب کانعرہ لگا کر ریاست سے زیادتی کی ہے۔عمران خان سپریم کورٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں،کسی شخص کوعدالتوں پردباواوراس کیخلاف سازش کی اجازت نہیں دے سکتے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہونے کے باوجود بھی آپ کا شو ناکام ہوگیا ہے،حیران ہوں 6 ہزار کرسیوں پر 10لاکھ افراد کیسے بیٹھ گئے۔

مزید :

اسلام آباد -