ٹوئٹر پر خاتون کی پولیس سے ’سکون‘ ڈھونڈنے کی انوکھی درخواست

ٹوئٹر پر خاتون کی پولیس سے ’سکون‘ ڈھونڈنے کی انوکھی درخواست
ٹوئٹر پر خاتون کی پولیس سے ’سکون‘ ڈھونڈنے کی انوکھی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اکثر سرکاری اداروں اور پولیس  کی جانب سے شہریوں کو دلچسپ اور مزیدار جوابات موصول ہوتے رہتے ہیں تاہم ٹوئٹر پر ایک انوکھی درخواست دیکھنے میں آئی جس میں ایک خاتون کی جانب سے پولیس سے ’سکون‘ ڈھونڈنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس ٹویٹ میں ایک انڈین خاتون نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کا سکون گم ہو گیا ہے جسے ڈھونڈنے کے لیے وہ پولیس سٹیشن جا رہی ہیں۔
ویدھیکا آریا نامی خاتون اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’پولیس سٹیشن جا رہی ہوں، سکون گم (کھو) گیا ہے میرا۔‘

اس ٹویٹ کے جواب میں ممبئی پولیس نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں۔‘
ممبئی پولیس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مس آریا، ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں۔ ہم اس بات پر آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہم پر اعتبار کیا اور ہمیں یقین ہیں کہ آپ روح میں سکون کو محسوس کریں گی۔ کسی اور مسئلے کے لیے آپ بے شک ہمارے پاس آ سکتی ہیں۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -