سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح پیغام دے دیا

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح پیغام دے دیا
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر واضح پیغام دے دیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اُس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا۔

آج نیوز کے مطابق امریکی چینل کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور اسٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ اُنہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی ے لیے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی یہ بات سمجھتا ہے کہ کشیدگی اُس کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزید :

عرب دنیا -