کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔ ڈونلڈ بلوم کو مزیدار ناشتے کی طلب بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ لے پہنچی۔

ہفتہ کو ڈونلڈ بلوم بوٹ بیسن کی مشہور حلوہ پوری اور کڑک دودھ پتی چائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم فوڈ اسٹریٹ پر روائتی انداز میں چسکیاں لے کر چائے پیتے دکھائی دئیے۔

ڈونلڈ بلوم کراچی کے کباب اور ربڑی کے بھی شوقین نکلے، ڈونلڈ بلوم کھانوں کا زائقہ چکھنے برنس روڈ بھی پہنچے جہاں انہوں نے نہاری، کباب اور ربڑی کے مزے لئے۔

مزید :

قومی -