سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور اہلخانہ سےلوٹ مار کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج

سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور اہلخانہ سےلوٹ مار کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج
سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور اہلخانہ سےلوٹ مار کا مقدمہ 24 گھنٹے بعد درج
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہلِ خانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس نے چوبیس گھنٹے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ رات اسد مروت نے اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی۔

میڈیا ڈائریکٹر سینیٹ کی درخواست میں کہا گیا کہ وہ بھائی اور اہلِ خانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوال ملزمان نے روکا۔

اسد مروت کے مطابق ڈاکو ان کے بھائی ظفر اللہ سے 5 لاکھ روپے، اور اُن سے ایک لاکھ ر روپے نقد، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن درج کرلیا گیا ہے۔