سیلاب کے پیش نظر ایف بی آرپہلے کوارٹر میں ہی ٹیکس جمع کرنیکا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

سیلاب کے پیش نظر ایف بی آرپہلے کوارٹر میں ہی ٹیکس جمع کرنیکا ہدف حاصل کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور) انویسٹی گیشن سیل)ملک میں جاری سیلاب کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیوپہلے کوارٹر میں ہی ٹیکس اکٹھا کرنے کے حدف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔ایف بی آر نے پہلے کواٹر میں 20بلین روپے اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ قائم کیا تھا جس کیمطابق سالانہ 2.81ٹریلین روپے ٹیکس جمع کیا جائے گا۔تفصیلات کیمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو پہلے کوارٹر میں ٹیکس جمع کرنے کا حدف حاصل کرنے میں ناکا م رہا ہے۔بورڈ نے جولائی سے ستمبر کے دوران 569ملین روپے اکٹھا کرنے کے ٹارگٹ قائم کیا تھا لیکن محض 549ملین روپے اکٹھے کیے جا سکے۔فیڈرل بورڈ گزشتہ مالی سال کی صور ت میں 14فیصد ہی اضافہ کر سکا جبکہ مقررہ حدف کے حصول کےلئے 24فیصد تک حجم بڑھانا ہو گا۔معلوم ہو ا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دباو¿ کی صورت میں چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کےلئے 2.71ٹریلین کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا ۔یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ بورڈ ستمبر کےلئے ماہانہ حدف 234بلین اکٹھا کرنے میں بھی ناکام رہا اور محض230بلین ہی اکٹھا کر سکا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کی نسبت ٹیکس جمع کرنے کا حدف زیادہ رہا ہے اور230بلین میں گزشتہ ماہ کی نسبت 28بلین زیادہ جمع کیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -