وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتی کے لئے انٹرویومکمل کرلئے

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتی کے لئے انٹرویومکمل کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پولیس افسران کی نئی تعیناتی کے لئے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں۔انٹرویوز چار اضلاع کے ڈی پی او، ایک سی پی او اور ایک آر پی او کی تعیناتی کے لئے کئے گئے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا اور ہوم سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان بھی موجود تھے، جن پولیس افسران کے انٹرویوز ہوئے ہیں۔ان میں ایس ایس پی محمد سلیم، ایس ایس پی احسن یونس، ایس ایس پی گوہر مشتاق بھٹہ، ایس ایس پی عثمان اکرم گوندل وغیرہ شامل تھے، ان پولیس افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ اول -