لاہور شہر میں ٹریفک حادثات،9 افراد جاں بحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار ون ویلنگ کرتےموٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احسن اور فرقان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب گلبرگ فردوس مارکیٹ کے علاقہ میں 2 موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ادھر رائے ونڈ روڈ پر بھی تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔